ناروے میں تیر کمان سے دہشتگردی،کئی افراد ہلاک

0

اوسلو (اے ون نیوز) یورپی ملک ناروے میں تیر کمان سے مسلح شخص نے تیر مار کر کئی لوگوں کو قتل کردیا ۔

بی بی سی کے مطابق واقعہ دارالحکومت اوسلو سے جنوب مغرب کی طرف کونگزبرگ ٹاؤن میں مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب پیش آیا۔ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس نے اکیلے ہی یہ کارروائی کی۔


نارویجن میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ملزم نے ایک سپر مارکیٹ میں کھڑے ہو کر لوگوں پر تیر برسانا شروع کیے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنے لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس نے سپر مارکیٹ کے قریب ایک بڑے علاقے کو کارڈن آف کردیا ہے ۔ امدادی اداروں کی درجنوں گاڑیاں موقع پر پہنچ چکی ہیں جو زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here