اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید سے پہلے قیامت ڈھا دی،10 بچوں سمیت36 شہید،700 زخمی

0

مقبوضہ بیت المقدس(اے ون نیوز)اسرائیل نے فلسطینیوں پر عید سے پہلے قیامت ڈھا دی،10 بچوں سمیت36 شہری شہید ہو گئے،جبکہ زخمیون کی تعداد700 ہو گئی ہے

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فورسزکی بمباری سے 12 منزلہ عمارت ملبےکاڈھیربن گئی، مقبوضہ مغربی کنارےپراسرائیلی فورسزکی فائرنگ بھی جاری ہے، فائرنگ سےایک فلسطینی شہید، اسرائیلی فورسزکےحملوں میں شہیدفلسطینیوں کی تعداد 36 ہوگئی، شہدامیں 10بچےبھی شامل ہیں،2روزمیں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 700سےزائدہوگئی

غزہ میں قیامت صغریٰ کا منظر ہے، سفاک اسرائیل کی بمباری جاری ہے، غزہ کی گلیوں میں خون ہی خون نظر آ رہا ہے، ہسپتال شہیدوں اور زخمیوں سے بھر گئے، عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے سو سے زائد زخمی ہیں۔

شہدا کی تدفین کے دوران غمناک مناظر سامنے آئے۔ معصوم بچہ اپنوں کی جدائی برداشت نہ کرسکا، بھاگ کر بھائی اور والد کے جنازے کے پاس جا پہنچا، بچے کی بے بسی نے دیکھنے والوں کو رلا دیا۔گیارہ سالہ بچے کے جنازے نے بھی کہرام مچا دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here