اسکواش کے عالمی چمپئن جان شیر خان کا کمر کے مہروں کا آپریشن کامیاب

0

اسلام آباد (اے ون نیوز ) اسکواش کے کھےل میں پاکستان کا نام پوری دنیا میں روش کرنے والے جان شیر خان جو کمر کے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے کا اسلام آباد کے نجی ہسپتال میںکمر کے مہروں کا کامےاب آپریشن ہو گیا ہے۔

اپنے کیریئر کے دوران میں آٹھ مرتبہ ورلڈ اوپن اورچھ مرتبہ برٹش اوپن اسکواش چمپئن شپ سمیت 99 پروفیشنل ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز رکھنے والے جان شیر خان کا کمر کے مہروں کے کامیاب آپریشن کے بعد کہنا تھا کہ اللہ کے خاص فضل و کرم ، ڈاکٹر ز کی محنت اور لگن سے میرا آپریشن کامیاب ہواہے،میں اپنے پرستاروں،دوستوں، رشتے داروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لئے خصوصی د عائیں کیں اور پیغامات بھیجے۔

جان شیر خان نے بتایا کہ ایک سال سے مجھے نمازاداکرتے اور واک کرتے ہوئے کمر میں شدید درد ہوتا تھا مگر مجھے اس درد کو کنڑول کرنے کی صلاحیت اور برداشت تھی مگر کچھ عرصے بعد درد ٹانگوں میں اتر آیا تھا جس کامےں نے ڈاکٹرز سے مشورہ کےاتو انہوں نے مجھے کمر کے مہروں کا آپریشن کرانے کا کہا۔

جان شیر خان کا مزید کہنا تھا کہ دس سال نمبر ون رہنا اور ریکارڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے میں دن رات محنت کرتا تھا جس کی وجہ سے اپنی صحت کو مکمل وقت نہ دے سکا جس کے نتیجے میں میرے گھٹنوں اور کمر میں پرابلم ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here