اعتماد کے ووٹ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس،پی ڈی ایم نے حکمت عملی طے کر لی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز )پی ڈی ایم نے کل (ہفتے کو) قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق کل وزیراعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے،تاہم پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں اس موقع پر اجلاس کا بائیکاٹ کریں گی۔ قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم اجلا س میں کیا گیا ہے۔اجلاس کے بائیکاٹ کی تجویز پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی تھی، جس کی بعدازاں آصف علی زرداری اور نواز شریف نے بھی حمایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here