اللہ اکبر،حماس نے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش کر دی،صہیونی ریاست میں بڑے پیمانے پرتباہی

0

غزہ(اے ون نیوز)اسرائیل کے فضائی حملوں کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی ہے،میزائل ایک عمارت پر بھی گرے جس سے عمارت میں آگ لگ گئی،جبکہ کچھ میزائل سڑک پر گرنے سے گاڑیوں کو بھی آگ لگ گئی ،تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حماس کے میزائل حملوں میں دو اسرائیلی خواتین ہلاک ہو گئی ہیں


تفصیلات کے مطابق حماس نے اسرائیل کی جانب130میزائل فائر کئے ہیں،جس سے اسرائیل کے شہری علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں،کئی عمارتوں سے دھویں کے بادل بلند ہوتے دیکھے جا رہے ہیں،سڑکوں پر جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں


اسرائیلی ٹی وی کے مطابق حماس کے راکٹ حملوں میں زخمیوں کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ راکٹ غزہ میں 13 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے کے جواب میں داغے گئے ہیں۔ اسرائیل کا بین گورین ائیرپورٹ تا حکم ثانی بند کردیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here