امریکہ،بالٹی مور میں مظاہرین نے کولمبس کا مجسمہ گرادیا

0

بالٹی مور(اے ون نیوز)امریکا کے شہربالٹی مور میں مظاہرین نے کرسٹوفر کولمبس کا مجمسہ گرادیا اور اسے سمندر میں پھینک دیا۔خبر ایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے لٹل اٹلی کے علاقے کے قریب بنائے گئے مجسمے کو گرانے کے لیے رسی استعمال کی۔

خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ ماہ سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد احتجاج شروع ہوگیا تھا جو پورے ملک اور دنیا میں پھیل گیا تھا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا تھا کہ کولمبس سمیت کنفیڈریشن کے دیگر رہنماؤں کے مجسموں کو گرادیا جائے اور ان کا مزید کہنا تھا کہ نسلی کشی اور مقامی امریکیوں کے ساتھ جبر کے ذمہ دار اٹلی کے مظالم پسند افراد تھے۔

بالٹی مور سن کی رپورٹ کے مطابق مجمسے کی ذمہ داری شہری انتظامیہ کے پاس تھی اور اسے 1984 میں سابق میئر ولیم ڈونلڈ شیئفر اور صدر رونالڈ ریگن کے لیے خرج عقیدت پیش کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔شہر کے میئر کے ترجمان برنارڈ سی جیک ینگ کا کہنا تھا کہ مجسمے کو گرانا قومی اور عالمی سطح پر یادگاروں کی دوبارہ آزمائش ہے کیونکہ اس کا اظہار مختلف لوگوں میں مختلف ہوتا ہے۔

لیسٹر ڈیوس کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں معلوم ہے کہ بالٹی مور میں کھیلے جانا والے معاملات قومی بیانیے کا حصہ ہیں’۔بالٹی مور کے علاوہ میامی، رچمنڈ، ورجینیا، سینٹ پال، مینیسوٹا اور بوسٹن جیسے شہروں میں بھی کولمبس اور دیگر کے مجمسوں کو گرادیا گیا یا نقصان پہنچایا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here