انگلینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے ڈربی شائرمیں عید منائی

0

ڈربی شائر(اے ون نیوز) انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے خطبہ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کیخلاف سیریز پانچ اگست سے شروع ہو رہی ہے، پہلے تین ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے لیے قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس جاری ہے، اس دوران بیٹسمینوں سمیت باؤلرز حریف ٹیم کو قابو میں لانے کے لیے جدوجہد میں مصروف ہے۔

اسی دوران دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں آج بروز جمعۃ المبارک عید الاضحیٰ منائی گئی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز کی امامت کرائی اور ساتھ خطبہ بھی دیا۔

عید کی نماز کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشل ایک دوسرے کے گلے ملے جبکہ عید مبارک بھی کہی، عید ملن کے بعد گروپ فوٹو اور سیلفیز کا بھی خوب دور چلا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here