انگلینڈ نے ٹیم بھارت بھیجنے سے انکارکردیا

0

لندن (اے ون نیوز) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے عالمگیر وباءکورونا وائرس کے باعث بھارت جانے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت میں ون ڈے میچز کیلئے اکتوبر میں دورہ کرنا تھا تاہم اسے ملتوی کر دیا گیا ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم جنوری یا مارچ 2021ءمیں بھارت کا دورہ کرے گی اور اس سلسلے میں باہمی مشاورت کے بعد دونوں بورڈز مل کر فیصلہ کریں گے۔

انگلش کرکٹ بورڈ اب تمام فارمیٹ کے میچز پر غور کر رہا ہے، دورہ بھارت میں محدود اوورز کیساتھ ساتھ ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب کورونا وائرس کے سبب ویمنز ورلڈ کپ بھی ملتوی کردیا گیا ہے اور اب ویمنز ورلڈ کپ فروری 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here