ایک فرد کو 24 گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟

0

لندن(اے ون نیوز)کیا آپ جنتے ہیں کہ ایک فرد کو 24 گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟زیادہ گوشت کھانے سے کون سے مسائل جنم لےسکتے ہیں، عید سے پہلے یہ ضرور جان لیں اور احتیاطی تدابیر بھی اختیار کریں۔

خیال رہے کیونکہ بڑی عید پر ہر طرف بڑے بڑے پکوان سج جاتے ہیں اور عوام کی ساری توجہ گوشت کھانے پر ہوتی ہے۔یاد رہے کہ زیادہ گوشت کھانا جسمانی مسائل کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

آپ کو معلوم ہے کہ انسان کو 24 گھنٹوں میں صرف آدھا پاؤ سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے ورنہ آپ کو مختلف بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور عید کا مزہ بھی خراب ہو سکتا ہے۔

اس حوالے سے کلینیکل ڈائٹیشن ثنا اصفر کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص طور پر احتیاط کرنی ہے کیونکہ بسیار خوری آپ کو تکلیف میں مبتلا کر سکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو اچھی طرح صاف کرنا اور اچھی طرح پکانا بھی نہایت ضروری ہے۔واضح رہے کہ یہ حقیقت ہے کہ بڑی عید کے دن قربانی کا گوشت ہر کسی کو جلد از جلد مزے مزے کے پکوان بنانے اور دعوتیں کرنے کے جتن میں مصروف رکھتا ہے لیکن احتیاط بھی بے حد ضروری ہے ورنہ طبیعت خراب ہو سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here