بالی ووڈ سپرسٹارسنجے دت کو خطرناک بیماری لگ گئی

0

ممبئی(اے ون نیوز )معروف بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت کا پھیپھڑوں کا سرطان اسٹیج تھری پر ہے جس کے بعد اب وہ فوری علاج کے لیے امریکہ جائیں گے انہیں کچھ روز قبل طبیعت خرابی پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستوں میں علاج کے لیے کام سے دور ہورہا ہوں، علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے۔سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں، افواہوں پر کان نہ دھریں، سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو چند روز قبل سانس لینے میں مشکل اور سینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، ان کا کرونا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس کی رپورٹ منفی آئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here