بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈیز کتنے سال کی ہو گئی ہیں؟ساتھی اداکاروں کے محبت بھرے پیغامات

0

نئی دلی (اے ون نیوز) بالی وڈ فلم کک سے شہرت پانی والی اداکارہ جیکولین فرنینڈیز کوان کے مداحوں نے سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دی ہے۔ خوبرو حسینہ منگل کے روز 35 برس کی ہوگئی ۔

اس دن اپنے اس دن کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر سالگرہ کی ایک خوبصورت پوسٹ شیئر کی۔ سلمان خان اور جیکولین نے متعدد پروجیکٹ میں ایک ساتھ کام کیا ہے ۔یہ جوڑی ایک بار پھر کک 2 کے لئے دوبارہ جلوہ گر ہو گی۔اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں مزید کہا کہ اس کے بعد بھی وہ بہت سے پراجیکٹ میں اکٹھے دکھائی دیں گے۔ جیکولین فرنینڈس کی خوا ہش پر سلمان خان نے اپنی اور اداکارہ کی ایک تصویر دل سے ہنسنے کے ساتھ شیئر کی اور لکھا سالگرہ مبارک ہو۔

پوسٹ میںاداکارہ کالے لباس میں خوبصورت نظر آرہی ہے۔ تصویر میں سلمان خان نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے اور وہ بہت خوش دکھائی دے رہا ہے۔جیکولین فرنینڈس کی سالگرہ کے موقع پر ، فلمساز ساجد نے اداکارہ کے لئے سالگرہ کے تحفے کے طور پر کک 2 کا اعلان کیا۔ ساجد کی اہلیہ وردہ نے اس طرح کی خبریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں اور کیپشن لکھا ہے کہ یہ ہے آپ کی سالگرہ کا تحفہ جو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا۔فلمساز کے مطابق فلم کا سکرپٹ مکمل ہو چکا ہے جسے لاک کر دیا گیا ہے۔

پوسٹ میں کیپشن کے مطابق جیکولین فرنینڈس کیلئے ایک غیر معمولی کردار لکھا گیا ہے ۔ جیکولین فرنینڈس کک ٹو کے باضابطہ اعلان پرخوش ہوگئی ہے۔اس سے قبل ملک گیر لاک ڈاو¿ن کے دوران جیکولین فرنینڈیز سلمان خان کے ساتھ اپنے فارم ہاو¿س میں رہ رہی تھی۔ جوڑی نے اس دوران” تیرے بنا “ ایک میوزک ویڈیو بھی چلائی۔ سلمان اور جیکولین نے 2018 میں بننے والی فلم ریس 3 میں بھی ایک ساتھ کام کیا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here