بختاور کی مہندی کے ڈیزائن میں خاص کیا ہے؟

0

کراچی(اے ون نیوز)بختاور بھٹو زرداری کے ہاتھوں میں مہندی سج گئی بلاول ہاؤس کراچی ميں بختاور کی رسم حنا کی تقريب جاری ہے۔

بلاول ہاؤس میں خوشیوں کا سماں ہے بختاور بھٹو زرداری کی رسم حنا کے ليے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تقريب کيليے مختلف رنگوں کی چوڑیاں اور آرٹیفیشل جیولری لائی گئی، پھول، گجرےاورمہندی بھی خصوصی طور پر تیار ديدہ زيب انداز ميں تيار کروائے گئے۔

بختاور نے اپنی خوشی کے دن کو بھی سندھی ثقافت کو یاد رکھا،انھوں نے تصویر سے ڈیزائن دکھایا تھا کہ اجرک والا بنانا ہے۔

بختاور بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھوں پر مہندی لگوا رہی ہیں۔

ڈيزائنر کے مطابق بختاور نے قدرتی رنگت والی مہندی کا انتخاب کيا، انھوں نے زیادہ رنگ نکلنے والی کمیکل مہندی کے بجائے آرگینک مہندی لگوائی ہے۔

آصف زرداری کی لاڈلی بیٹی کی رسم حنا میں صرف قریبی سہیلیوں کو مدعو کیا گيا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here