لندن(اے ون نیوز)نامور برطانوی اداکار اور مشہور زمانہ فلم ’اسٹار وارز‘ میں اہم کردار نبھانے والے اینڈریو جیک کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔ 76 سالہ اینڈریو جیک کا انتقال برطانیہ کے ہسپتال میں ہوا اور اس خبر کی تصدیق ان کے ایجنٹ جل میکلو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کی۔ان کے ایجنٹ کا کہنا تھا کہ اینڈریو اپنی اہلیہ سے بےانتہا محبت کرتے تھے۔
یاد رہے کہ اینڈریو جیک نے 2017 کی سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز: دی لاسٹ جیڈی‘ جنرل ایمٹ کا کردار نبھایا تھا، اس کے علاوہ وہ اسٹار وارز سیریز کے دیگر حصوں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں۔
اینڈریو جیک کی اہلیہ گیبریل روجرز اس وقت آسٹریلیا میں قرنطینہ میں ہیں، انہوں نے شوہر کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’اینڈریو میں کورونا وائرس کی تشخیص دو روز قبل ہوئی تھی، وہ کسی قسم کی تکلیف میں مبتلا نہیں تھے اور نہایت سکون کے ساتھ اس دنیا سے رخصت ہوگئے یہ جانتے ہوئے کہ ان کی پوری فیملی ان کے ساتھ موجود ہے‘۔
We lost a man today. Andrew Jack was diagnosed with Coronavirus 2 days ago. He was in no pain, and he slipped away peacefully knowing that his family were all 'with' him.
Take care out there, lovers x@RealHughJackman @chrishemsworth @RobertDowneyJr pic.twitter.com/fm5LevA8n2
— Gabrielle Rogers (@GabrielleRoger1) March 31, 2020
خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک کورونا وائرس سے 381 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جن میں ایک 13سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔لندن کے کنگز کالج ہسپتال میں ہلاک ہونے والا لڑکا کورونا وائرس کی وبا سے برطانیہ میں ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے کم عمر تھا جبکہ اس کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اسے کسی قسم کی بیماری نہیں تھی۔
برطانیہ میں اب تک 25 ہزار 150 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں وزیر اعظم بورس جونسن بھی شامل ہیں۔