برطانوی جیلوں میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا،84سالہ پہلا قیدی ہلاک

0

لندن(اے ون نیوز)برطانوی جیلوں میں بھی کرونا وائرس پہنچ گیا،84سالہ پہلا قیدی کرونا وائرس سے ہلاک،تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی جیلوں میں بھی کرونا وائرس پھیل گیا ہے اور پہلے قیدی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے،84سالہ مجرم جنسی زیادتی کے کیس میں سزا بھگت رہا تھا اور اس کی تین روز قبل کیمبرج شائر میں واقع ایچ ایم پی لٹلہی میں اس کی موت واقع ہوئی ہے

ذرائع کے مطابق قیدی کی ہلاکت کے بعد محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے کہ قاتل کرونا وائرس جیل افسران میں بھی کہیں منتقل نہ ہو گیا ہو،دوسری طرف وزارت انصاف نے کہا ہے کہ برطانیہ کی 10جیلوں میں قیدیوں کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا ہے اور 19قیدیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق بھی ہوئی ہے

گزشتہ روز یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے جیلوں کا لاک داﺅن کیا جائے گا،قیدی افسر کی ایسوسی ایشن (پی او اے) نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قیدیوں کو دن کے بیشتر گھنٹوں تک بند رکھا جائے گا،فون استعمال کرنے اور ورزش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔صرف بہت ضروری کام کی ہی اجازت ہو گی،پی او اے کی قومی چیئر ، مارک فیئر ہورسٹ نے تصدیق کی ہے کہ جیلوں کا عملہ قیدیوں میں کرونا وائرس روکنے کے لئے بہت زیادہ محتاط ہو گیا ہے،اور قیدیوں کو الگ الگ کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here