برطانیہ میں جنازے ہی تبدیل ہو گئے،اہل خانہ غلط میت پر روتے رہے

0

لندن(اے ون نیوز) ہسپتال میں بچے تبدیل ہو جانے کے متعلق تو ہم سنتے آئے تھے لیکن گزشتہ دنوں برطانیہ میں جنازے تبدیل ہو جانے کا انوکھا واقعہ پیش آ گیا اور دونوں خاندان تمام وقت غلط میتوں کے پاس بیٹھ کر روتے رہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ برطانیہ کے شہر کنونٹری میں کینلے کریمیٹوریم میں پیش آیا جہاں دو جنازے آخری رسومات کے لیے آئے اور سٹاف نے غلطی سے جنازے تبدیل کر کے لواحقین کے آگے رکھ دیئے۔

رپورٹ کے مطابق تمام آخری رسومات دونوں گھر والوں نے غلط میتوں کے ساتھ ادا کیں اور جب میتوں کو جلانے کا مرحلہ آیا تو سٹاف کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا اور آخری وقت میں انہوں نے دونوں خاندانوں سے معذرت کرکے تابوت دوبارہ تبدیل کر دیئے۔ یہ کریمیٹوریم کنونٹری سٹی کونسل کے زیرانتظام تھا۔ کونسل کے ترجمان کاکہنا ہے کہ سٹاف کے دو لوگوں نے یہ غلطی کی اور ان سے تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ ہم دونوں خاندانوں سے معذرت خواہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here