بغیرہینڈل اوربریک 3.5 ہزارکلومیٹرکا سفرکر کے پاکستانی سائیکلسٹ عطاءاللہ بلوچ نے سب کو حیران کردیا

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)بغیرہینڈل اوربریک 3.5 ہزارکلومیٹرکا سفرکر کے پاکستانی سائیکلسٹ عطاءاللہ بلوچ نے سب کو حیران کردیا۔بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے عطاءاللہ بلوچ نے صبر اور عزم کے ساتھ بغیر ہینڈل اور بریک کے سائیکل پر 34 روز کا سفر(3467 کلو میٹر) مکمل کرکے سب کو حیران کردیا۔

عطاءاللہ بلوچ نے اس سفر کے لیے متعدد شہروں اوردیہات کا رخ کیا تاہم اب وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور اب وہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہونے کے لیے پر امید ہیں۔اس متعلق عطاءاللہ بلوچ کا کہنا ہے کہ میں نے خود کواس کا عادی بنا لیا،

اس سفرکے دوران میں نے روزانہ تقریبا 80 کلومیٹر اور بعض مرتبہ 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کیا۔ اس سفر کا مقصد امن اورمحبت کوپھیلانا ہے۔ میں دنیا بھرمیں گھوم کرپاکستان کا ایک مسلم اورپرامن ملک کے طورپرتعارف پیش کرنا چاہتا ہوں۔عطاءاللہ کے مطابق ہینڈل اوربریک کے بغیرسائیکل چلانا ایک مشکل اورخطرناک عمل ہے، بالخصوص پہاڑی علاقوں میں لیکن ناممکن نہیں ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here