بولی وڈ اداکار ریتھک روشن نے طلاق کے باوجود سابقہ بیوی کے ساتھ رہنے کی وجہ بتا دی

0

ممبئی(اے ون نیوز)کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر میں لوگ گھروں تک محدود ہورہے ہیں وہیں بھارت میں بھی وزیر اعظم نریندر مودی نے سوا ارب سے زائد آبادی کو 21 روز کے لیے لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کردیا۔

جہاں بھارت کی عام عوام حکومت کے اس فیصلے کو فالو کررہی ہے وہیں بولی وڈ کے ستارے بھی مداحوں کو اپنے گھروں تک محدود رہنے کا پیغام دیتے نظر آرہے ہیں۔

بولی وڈ کے نامور اداکار ریتھک روشن بھی کورونا وائرس کے باعث سماجی فاصلے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کورونا وائرس کے باعث ان کی سابقہ اہلیہ سوزین خان فی الحال ان کے ساتھ ان کے گھر میں ہی رہ رہی ہیں۔

View this post on Instagram

. It is unimaginable for me, as a parent, to think of having to be separated from my children at a time when the country is practicing lockdowns. . It is heartwarming to see the world come together as one in this time of deep uncertainty and possibility of months of social distancing and potential lockdowns for several weeks perhaps . . While the world talks about humanity coming together, I think it represents more than just an idea especially for parents sharing custody of their kids. How to keep their kids close to them without infringing on the right of the other who also has an equal right to be with his/her children. . This is a picture of dear Sussanne (my ex wife) , who has graciously volunteered to temporarily move out of her home so that our children are not disconnected indefinitely from either one of us. . Thank you Sussanne for being so supportive and understanding in our journey of co-parenting. . Our children will tell the story we create for them. . I hope and pray that in order to safeguard the health of ourselves and our loved ones, we all find our way to express love, empathy, courage, strength with an open heart ❤️. . #beopen #bekind #bebrave #responsibility #coexist #empathy #strength #courage #oneworld #humanity #wecanfighththis #loveoverfear

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan) on


ریتھک روشن کے مطابق سوزین خان دونوں بیٹوں کی خاطر اپنا گھر چھوڑ کر عارضی طور پر ان کے گھر منتقل ہوئیں جس کے لیے وہ ان کے شکر گزار بھی ہیں۔بولی وڈ اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے گھر کی ایک تصویر شیئر کی جس میں سوزین خان بھی نظر آئیں۔

اس پوسٹ پر اداکار نے لکھا کہ ’میرے لیے یہ سوچنا ناقابل یقین تھا کہ میں ایسے وقت میں اپنے بچوں سے دور رہوں جب ملک میں لاک ڈاؤن کیے جارہے ہیں، یہ دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ ایسے وقت میں لوگ ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں’۔

View this post on Instagram

Meerkats are rare and found only in the far reaches of the Kalahari desert in Botswana. Harmless if u are careful but can inflict a nasty bite. It took an hours drive and a 30 min walk for me and my boys with our tracker to find this incredible gang of meerkats. They are very wary of predators and usually one of them is appointed as a sentry to alert the rest of the gang. The sentry’s job is to look for a mound which he then climbs as a lookout post. So the only way to get close to these amazing creatures is to sit completely still, like frozen for about 15 -20 mins and wait for the sentry meerkat to assume that you are a mound and climb on top of you to lookout for danger! So here we are – posing as completely convenient sentry posts. #patienceiskey #adventuretime #exploreeverywhere #dontjustexist #createyourlife #africa #bff #fatherandsons

A post shared by Hrithik Roshan (@hrithikroshan) on


ریتھک روشن نے مزید لکھا کہ ’یہ تصویر میری سابقہ اہلیہ سوزین کی ہے، جو خوشی خوشی اپنا گھر چھوڑ کر عارضی طور پر یہاں موجود ہیں تاکہ ہمارے بچے اس وقت ہم دونوں میں سے کسی سے بھی الگ نہ رہیں‘۔

اپنی سابقہ اہلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ریتھک روشن نے لکھا کہ ’بچوں کی تربیت کے اس سفر میں مجھے سمجھنے کے لیے اور اس تعاون کے لیے تمہارا شکریہ‘۔خیال رہے کہ سال 2000 میں ریتھک روشن نے سوزین خان سے چار سالہ دوستی کو رشتے داری میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ان دونوں کے دو بیٹے ہیں۔


ان دونوں کی 2013 میں طلاق ہوگئی تھی، اس وقت ریتھک روشن کا کہنا تھا کہ سوزین نے 17 سالہ رشتے کے خاتمے اور علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے، یہ دونوں ہی خاندانوں کے لیے انتہائی کڑا وقت ہے اور میں میڈیا اور لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس وقت ہماری پرائیویسی کا احترام کرے۔

طلاق کے کچھ سالوں بعد سے ہی ایسی خبریں سامنے آنا شروع ہوگئیں تھی کہ ان دونوں میں صلاح ہوگئی ہے اور یہ دونوں جلد دوبارہ شادی کرلیں گے البتہ ان دونوں نے ہی ان افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here