بچے کو ٹرین تلے آنے سے بچانے والا بھارت کا سپر ہیرو،ویڈیو دیکھیں

0

مہاراشٹر(اےو ن نیوز)انتیس سیکنڈ کی ویڈیو ممبئی کے مرکزی ریلوے ڈویژن نے جاری کی جو سیکیورٹی کیمرے میں ریکارڈ ہوگئی۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نابینا خاتون کا بیٹا پلیٹ فارم سے لڑھک کر پٹڑی پر جاگرتا ہے اور تھوڑی دیر میں تیزرفتار ٹرین نمودار ہوتی ہے۔ ریلوے پوائنٹس مین دوڑتا ہوا اس بچے کو اٹھا کر پلیٹ فارم پر رکھتا ہے اور تیزی سے اوپر چڑھ جاتا ہے۔

بھارت میں 30 سالہ ریلوے ملازم نے جان پر کھیل کر چھ سالہ بچے کو ریل کی زد میں آنے سے بچالیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہونے کے بعد ملازم کی تعریف کی جارہی ہے۔

چند سیکنڈ کی تاخیر اس بچے کی حتمی موت کی وجہ بن سکتی تھی لیکن اس بچے کی جان کو بچالیا گیا۔ یہ ٹرین تھانے کے علاقے میں پلیٹ فارم تک پہنچ رہی تھی۔30 سالہ میور شلکے ونگانی ریلوے اسٹیشن پر تیزرفتار ٹرین کو آتا دیکھ کر بچے کی جانب دوڑا۔ یہ اعصاب کا مظاہرہ تھا کیونکہ معمولی تاخیر خود میور اور بچے کی جان لے سکتی تھی۔


میور نے کہا کہ ’ایک موقع پر مجھے احساس ہوا کہ شاید میں بچے تک نہیں پہنچ سکوں گا لیکن پھر مجھے اس کی جان بچانے کا خیال آیا اور میں نے رفتار تیز کردی۔ پھر میں دوبارہ سست ہوگیا اور پٹڑی سے ہٹ گیا لیکن آخری مرتبہ کوشش کی اور آخرکار بچے کو اٹھا ہی لیا جبکہ چند سیکنڈ بعد ٹرین تیزی سے گزری۔‘

اس بہادری پر وزیرِ ریلوے نے بھی انہیں سراہا ہے اور اپنی ٹویٹ میں میور کی ہمت کی داد دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here