بھارت کی معروف اداکارہ نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

0

ممبئی (اے ون نیوز) معروف بھارتی اداکارہ پریکشا مہتا نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے، آنجہانی اداکارہ کی عمر صرف 25 سال تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریکشا مہتا کورونا وائرس کی وجہ سے جاری ملک گیر لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے آبائی گھر ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں موجود تھیں۔ خبریں ہیں کہ وہ ان دنوں سخت مالی مشکلات کا شکار تھیں، تاہم خود کشی کی اصل وجہ سے پردہ اٹھانے کیلئے پولیس نے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے۔

پریکشا مہتا کے کیریئر پر بات کی جائے تو انہوں نے مشہور ٹیلی وژن پروگراموں اور ڈراموں جن میں میری درگا، کرائم پیٹرول، تو عاشقی اور لال عشق شامل ہیں، ان میں اہم کردار ادا کیے۔

اس کے علاوہ آنجہانی ادارہ پریکشا مہتا فلموں میں بھی جلوہ گر ہوئیں انہوں نے اکشے کمار کی فلم پیڈمین میں بھی کردار ادا کیا تھا، اس کے علاوہ انہوں نے گانوں میں بھی ماڈلنگ کیں اور بہت سے ٹیلی وژن اشتہارات میں بھی نظر آئیں۔ اداکارہ پریکشا مہتا نے خود کشی کرنے سے قبل اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ سپنوں کا مر جانا سب سے برا ہوتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here