بھارت کے نہایت مشہورترین ڈرامے” کہانی گھرگھرکی“ کے اداکارنے خود کشی کرلی

0

ممبئی (اے ون نیوز )بھارتی ٹیلی ویژن کے 44 سالہ اداکار ’ ’ سمیر شرما“ نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 44 سالہ اداکار سمیر شرما کی لاش ان کے ممبئی کے علاقے ” ملاد “ میں واقع اپارٹمنٹ سے ملی ہے ،پولیس کا کہناہے کہ اداکار ” نیہا سی ایس ایچ “ بلڈنگ کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا تاہم بدھ کے روز سیکیورٹی گارڈ نے اسے مردہ حالات میں پایا تو فوری طور پر سوسائٹی کے دیگر ممبران کو آگاہ کیا ۔

سینئر پولیس انسپکٹر جارج فرنینڈس نے بتایا ہے کہ اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق سمیر شرمانے فروری میں یہ اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کیا تھا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

سمیر شرما بھارت کے نہایت مشہور ڈرامے ” کہانی گھر گھر کی “ ، ” کیوں کہ ساس بھی کبھی بہو تھی “ ، ” اس پیار کو کیا نام دوں “جیسے ڈراموں میں اداکاری کر چکے تھے جبکہ وہ اس کے علاوہ ” ہنسی تو پھسی “ فلم میں بھی کا م کر چکے ہیں ۔

سمیرشرماکی موت پراداکار ورن دھون اور سدھارتھ ملہوترا کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیاہے جبکہ اداکار نے انسٹاگرام پر آخری پیغام میں سمندر کی تصویر شیئر کی تھی ۔اس سال بھارتی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری میں خود کشی کے متعدد کیس سامنے آئے ہیں جن میں سشانت سنگھ ، پرکشا مہتا اور منمیت گریوال شامل ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here