بڑے اسلامی ملک نے اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا

0

جکارتہ (اے ون نیوز)رواں برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے حج کے امکانات مخدوش ہو گئے ہیں ،بڑے اسلامی ملک نے اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا

تفصیلات کے مطابق واحد اسلامی ملک جس نے کرونا خدشات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو رواں سال حج ادا کرنے سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وبا کی وجہ سے رواں سال بھی معمول کے مطابق حج کے انعقاد کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے تاحال حج پروگرام کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک نے اپنا حج پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ کرونا وبا تاحال ٹل نہیں سکی، اسی باعث اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے حج پروگرام منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ رواں سال انڈونیشیا کا کوئی حاجی حج کیلئے سعودی عرب نہیں جا سکے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here