سعودی حکومت نے عمرے پر پابندی عائد کردی

0

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب کی حکومت نے حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے عمرے کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق پابندی کا مقصد رواں سال کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج کی ادائیگی کو ممکن بنانا ہے۔سعودی وزارت صحت کی جانب سے حج سیزن کے لیے تیاریاں شروع کردی گئیں ۔مکہ مکرمہ اور شعائر مقدسہ میں 13 ہسپتال مخصوص کیے جائیں گے اور حجاج کے رہائشی خیموں میں سماجی فاصلے کا خیال رکھا جائے گا۔ تمام حجاج کوکھانا ان کے کمروں میں ہی پہنچایا جائے گا۔عمرے پر پابندی 13ذی الحج تک لگائی گئی ہے جس کے بعد نئی پالیسی کے مطابق عمرے کے حوالے سے اعلان کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here