سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر آگیا

0

مکہ مکرمہ(اے ون نیوز) آج 27 مئی بروز جمعرات دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا جس کے باعث خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق آج دوپہر 2 بجکر 18 منٹ پر سورج عین بیت اللہ کے اوپر عمودی زاویے پرچمک رہا تھا جس سے کعبہ اور مسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا ۔

ماہرین کے مطابق سورج 90 ڈگری کے زاویے پر خانہ کعبہ کے اوپر آیا جس سے افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے ممالک نے قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکتا تھا۔

واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here