مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ کے لیے مزید دس روبوٹ آ گئے

0

مکہ مکرمہ(اے ون نیوز)سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے مسجد الحرام میں مزید دس روبوٹ فراہم کیے ہیں ۔ یہ روبوٹ خود کار پروگرام کے تحت مسجد کے مختلف حصوں کو سینیٹائز کررہے ہیں۔

سبق اور العربیہ نیٹ کے مطابق مسجد الحرام میں وباؤں کے انسداد اورماحولیاتی تحفظ ادارے کے ڈائریکٹر حسن السویھری نے بتایا کہ روبوٹ سے زائرین کو کسی طرح کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ ان کی کارکردگی اور معیار بہترین ہے۔ حسن السویھری نے بتایا کہ روبوٹ بیٹری سے چارج ہوتے ہیں۔ ایک روبوٹ انسانی مداخلت کے بغیر 5 سے 8 گھنٹے تک ڈیوٹی انجام دیتا ہے، ان سے کام لینا آسان ہے۔

ہر روبوٹ میں 23.8 لٹر سینیٹائزنگ مواد کی گنجائش ہے۔ فی گھنٹہ دو لٹر استعمال کرکے 600 مربع میٹر کے دائرے میں بیکٹریا کا خاتمہ کر دیتے ہیں۔ روبوٹ کیمرے سے آراستہ ہیں اور ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ 192.64 ڈگری تک سامنے کے زاویے کی نشاندہی کرکے اس پرکام کرتے ہیں۔

سمارٹ روبوٹ یورپ سے (سی ای) اسٹینڈرڈ یافتہ ہیں۔ ان بنیادی مقصد عمرہ زائرین اور نمازیوں کو نئے کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرنا اور وباؤں کا خاتمہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here