مسجد الحرام میں عید الفطر کی نمازپڑھنے کیلئے نمازیوں کو پرمٹ حاصل کرنا ہو گا

0

جدہ (اے ون نیوز )سعودی عرب میں کل عیدالفطر منائی جائے ، سعودی حکومت نے اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں نماز عید کیلئے خصوصی پرمٹ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ہے ۔ وزارت کا کہناتھا کہ پرمٹ اعتمرنا اور توکلنا ایپ سے جاری کرائے جا سکتے ہیں ، پرمٹ لینے والے جمعرات کو فجر اور نماز عید مسجدالحرام میں ادا کر سکیں گے ۔

یاد رہے کہ وبائی مرض کے باعث سعودی عرب میں بھی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہاہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here