پاکستانی حج کر سکیں گے یا نہیں؟ سعودی حکومت نےاعلان کر دیا

0

جدہ(اے ون نیوز)پاکستانی حج کر سکیں گے یا نہیں؟ سعودی حکومت نےاعلان کر دیا،پاکستانی اس سال بھی فریضہ حج ادا نہیں کرسکیں گے، صرف سعودی شہری اور سعودیہ میں مقیم غیرملکیوں کو جج کی اجازت ہوگی۔

امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کےعازمین تک محدود کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ صرف 60 ہزار شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو شرکت کی اجازت ہوگی۔ 18 سال سے 65 سال کی عمر کےان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نےکورونا ویکسین لگوا رکھی ہے

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حج پالیسی 2021 کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی، سعودی شہری فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ حج کیلئے آنے والے افراد کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا گیاہے۔ 18 سال سے کم اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو اجازت نہیں دی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here