سعودی عرب کا بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان ،پاکستان سمیت 9ممالک پر پابندی قائم

0

ریاض (اے ون نیوز )سعودی عرب کا بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان ،پاکستان سمیت 9ممالک پر پابندی قائم رہے گی

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے 10 اگست سے بیرون ممالک کے زائرین کیلئے عمرہ سیزن شروع کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ پاکستان سمیت دیگر 9 ممالک کے زائرین فی الحال براہ راست سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا کہ 10 اگست سے عمرہ سیزن کا آغاز کیا جا رہا ہے ، زائرین کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا جس میں اولین شرط ویکسی نیشن ہے ۔پاکستان سے براہ راست عمرہ زائرین سعودی عرب نہیں جا سکیں گے ، پاکستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں 14 روز کا قرنطینہ کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے جبکہ بھارت ، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، برازیل، ترکی، مصر، ساؤتھ افریقہ، لبنان، کے زائرین پر بدستور پابندی عائد رہے گی، تاہم پاکستان سے عمرہ زائرین کسی دوسرے ملک میں چودہ روزہ قرنطینہ گزارنے کے بعد سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here