حمزہ علی عباسی شوبز کو خیر باد کہنے والےہیں؟

0

لاہور(اے ون نیوز) دو ماہ قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والے حمزہ علی عباسی یوں تو بہت زیادہ سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد ان کو پسند بھی کرتی ہیں، آج ان کے ایک ٹویٹ نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، ٹویٹر کو پڑھ کر ایسا لگتا ہے جیسے اداکار شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے ہیں۔سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ایک دہائی سے زائد کا سفر اب اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے، میں رواں ماہ کے اختتام پر ایک اہم اعلان کرنے والا ہوں، امید ہے کہ میری آواز بہت سے لوگوں تک پہنچے گی۔


حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مزید لکھا کہ اس مہینے کے آخر تک میں سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کروں گا۔اداکار کے اس ٹوئٹ کے بعد ان کے مداحوں میں تجسس پھیل گیا اور بعض مداحوں نے تو خود سے یہ نتیجہ بھی اخذ کر لیا کہ حمزہ علی عباسی بھی اپنی اہلیہ کی طرح شوبز انڈسٹری کو بہت جلد خیرباد کہنے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here