حکومت نے89 ادویات کی قیمتوں میں کمی کردی

0

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی کابینہ نے نواسی (89) دواؤں کی قیمتوں میں 15 فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں دواؤں کی قیمتوں میں کمی سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتایاکہ آج کے اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی، پہلی ترجیح پارلیمنٹ میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) پر بسنے والے افراد میں 7 لاکھ سے زائد گھر بھارتی افواج کی کراس بارڈر فائرنگ کی زد میں آتے ہیں، 13 ہزار سے زائد گھرانوں کو حکومت پاکستان احساس پروگرام کے تحت مالی معاونت فراہم کرے گی، پیکیج کے تحت 67 کروڑ روپے لاگت سے متاثرہ گھرانوں کو امداد ملے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here