دو جڑواں بھائیوں کے درمیان10سال کا وقفہ،میڈ یکل کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ

0

بیجنگ(اے ون نیوز) جڑواں بچوں کے درمیان چند منٹ کا وقفہ تو ہو سکتا ہے لیکن یہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے کہ چین میں ایک خاتون نے 10سال بعد اپنے پہلے بچے کے جڑواں کو جنم دے کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق آج سے 10سال قبل اس خاتون نے آئی وی ایف (مصنوعی طریقہ افزائش)کے ذریعے بچہ پیدا کیا تھا۔ ڈاکٹروں نے 2009ءمیں اس 41سالہ وینگ نامی خاتون کے بیضوں اور اس کے شوہر کے سپرمز کا ملاپ کروا کے دو ایمبریو پیدا کیے تھے جو جڑواں تھے۔

اسے بھی پڑھیں معروف عالم دین مفتی محمد نعیم انتقال کرگئے،عمران خان،آرمی چیف کا اظہارافسوس

ایک ایمبریو اسی وقت خاتون کے پیٹ میں رکھ دیا گیا جو 9ماہ بعد پیدا ہو گیا۔دوسرا ایمبریو ڈاکٹروں نے خاتون کے کہنے پر فریز کر دیا تھا۔ اب خاتون نے 10سال بعد دوسرا فریز کیا ہوا ایمبریو بھی اپنے پیٹ میں رکھوا کر اپنے پہلے بچے کا جڑواں بچہ بھی پیدا کر لیا ہے۔یوں یہ دونوں بچے ہیں تو جڑواں، لیکن ان کی عمروں میں 10سال کا فرق ہے۔ خاتون نے اپنے پہلے بچے کا نام ’لولو‘ رکھا تھا اور اسی وقت دوسرے فریز کیے ہوئے ایمبریو کا نام تونگ تونگ رکھ دیا تھا۔ اب تونگ تونگ بھی دنیا میں آ گیا ہے۔ وینگ کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر ژینگ کا کہنا تھا کہ تونگ تونگ کا پیدائش کے وقت وزن بھی لولو کے برابر 3.48کلوگرام تھا۔ ڈاکٹر ژینگ نے جڑواں بچوں کے متعلق دیگر معلومات نہیں دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here