گلوکارہ رابی پیرزادہ نے یو ٹرن لے لیا

0

لاہور(اے ون نیوز) رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ گزشتہ برس شوبز انڈسٹری کو خیرآباد کہنے والی رابی پیرزادہ نے گزشتہ روز پاکستان چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تا ہم انہوں نے اب اپنے اس فیصلے کو واپس لے لیا ہے۔ ٹویٹر پر جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا دل، میری جان ہے اور مجھے اپنے ملک کے لوگ بےحد عزیز ہیں، اور اگر میں کبھی اپنا وطن چھوڑ کر بھی گئی تو مکّہ جاؤں گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ہیں اُنہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے لیکن جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔


گزشتہ روز اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں، ہندوستانی پاکستانیوں سے زیادہ بہتر ہیں، انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی۔ رابی پیرزادہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ کہ اس کی کوئی وجہ ہے کہ لوگ اس طرح پاکستان کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ انہوں نے ہندوستانیوں کو پاکستانیوں سے زیادہ بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کہ بھارتی شہری پاکستانیوں سے کہیں بہتر ہیں، کیونکہ ہندوستانیوں نے کبھی مجھے طعنہ نہیں دیا۔

عدنان سمیع کو اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے لکھا کہ میں اس سب پر معذرت چاہتی ہوں جو میں آپ سے متعلق پہلے کہہ چکی ہوں۔ پاکستانی قوم کو ایسے ٹیلنٹ کی کوئی ضرورت نہیں جیسا کہ آپ کی آواز یا میری مصوری کی شکل میں یہاں موجود ہے۔ رابی نے کہا کہ میں بھی انشااللہ جلد پاکستان چھوڑ دوں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here