روزنامہ خبریں کے چیف ایڈیٹر ضیا ءشاہد انتقال کر گئے

0

لاہور(اے ون نیوز)ممتاز صحافی ،تجزیہ نگار ،روزنامہ ”خبریں“ کے بانی چیف ایڈیٹر ضیاءشاہد گزشتہ شب یہاں انتقال کر گئے ۔ان کا شمار پاکستان میں جدید صحافت کے بانیوں میں ہوتا تھا ۔

وہ کچھ عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا اور دو ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں پیر کے روز ان کے دل کا آپریشن بھی کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے مرحوم کا جنازہ ان کی رہائش گاہ واقع ماڈل ٹاﺅن سے اٹھایا جائے گا اور نماز جنازہ آج منگل 13اپریل کو بعد نماز عصر (ساڑھے 4بجے شام ) این بلاک کرکٹ گراﺅنڈ ماڈل ٹاﺅن میں ادا کی جائے گی۔ ان کی وفات سے صحافت کا 50سالہ عہد اختتام پذیر ہوگیا۔ ضیا شاہد نے صحافی دنیا میں 50سال انقلاب برپا کئے رکھا،جرا¾ت مندانہ صحافت ان کا طرہ امتیاز رہا۔

ان کے بے لاگ تبصرے ،جاندار ٹی وی پروگرام ان کی اعلیٰ صحافتی صلاحیتوں کے آئینہ دار تھے۔ مرحوم 30سے زائد کتابوں کے مصنف اورعہد حاضر کے قد آور صحافی تھے۔ جس کا اعتراف ہر سطح پر کیا گیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران دنیا کی نامور شخصیات کے انٹرویو کیے اور صدر ،وزیراعظم سمیت اہم شخصیات کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر بھی جاتے رہے ،

ان کی صحافتی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ،وزیر اعلیٰ عثمان خان بزدار ،وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، سابق نگران وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سمیت ملک کے ممتاز سیاسی و سماجی اور صحافتی حلقوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم پاکستان کی صحافت کا ایک عظیم ستون تھے شعبہ صحافت میں ان کا خلا تادیر پر نہیں کیا جا سکتا ۔سیاسی و عسکری قیادت کا کہنا ہے کہ جدید و اعلیٰ صحافتی اقدار کے حوالے سے ان کا ثانی تلاش کرنا خاصا مشکل ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here