سبی میں دستی بم حملہ،درجنوں افراد نشانہ بن گئے

0

سبی(اے ون نیوز)صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں ایک دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

سبی کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) وزیر خان مری نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار شر پسند لونی چوک پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوئے۔

دھماکے کے فوراً بعد ریکسیو اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طی امداد کے لیے سبی کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here