سعودی عرب میں مریض ایمبولینس چوری کرکے فرار ہو گیا

0

جدہ (ثنا بشیر) یہ انوکھا واقعہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں پیش آیا۔ مریض نے آرام سے ایمبولینس سٹارٹ کی اور چوری کرکے فرار ہو گیا۔

ایمبولینس کی چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہلال احمر کی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا۔اسی دوران واردات کرنے والا مریض ایمبولینس پر سوار ہوا اور سکیورٹی گارڈز کی مزاحمت کے باوجود ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات ریکارڈ ہو گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مریض ایمولینس لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here