سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالرسستا ہوگیا،سونا مزید مہنگا

0

کراچی (اے ون نیوز) جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور انٹربینک میں ڈالر 166 روپے 58 پیسےپربند ہوا، ادھر سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 18 پیسےسستا ہوا۔ سٹاک ایکس چینج میں 437 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 36 ہزار 132 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوا تھا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 166.95 سے کم ہو کر 166.76 روپےکا ہو ا تھا۔

جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 100 روپے ہوگئی۔یہ اضافی عالمی منڈی میں قیمت بڑھنے کے بعد دیکھنے کو آیا، عالمی منڈی میں سونےکی فی اونس قیمت میں 12 ڈالراضافہ ہوا جس کے بعد سونےکی فی اونس قیمت ایک ہزار 814 ڈالرہوگئی ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپےاضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 93 ہزار 536 روپےہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here