شجاع آباد میں 7 سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی

0

ملتان(اے ون نیوز) نامعلوم افراد 7 سالہ بچے کو اجتماعی زیادتی کا شکار بناکر فرار ہوگئے۔

شجاع آباد کے تھانہ صدر میں 7 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، بچے کے باپ کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بچہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ بچے کو چیز دلوانے کے بہانے 3 ملزمان باہر لے گئے اور کھیتوں میں لے جا کر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچے سے زیادتی ثابت ہو چکی ہے، بچے کا طبی معائنہ کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here