شمشان گھاٹ بھر گئے،لاشیں گنگا میں پھینک دیں گئیں،بھارت میں انسانیت کانپ اٹھی

0

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت میں انسانیت کانپ اٹھی،شمشان گھاٹ بھر گئے،لاشیں گنگا میں پھینک دیں گئیں،جن کو جانور نوچ رہے ہیں،خوفناک تصاویرسامنے آ گئیں

تفصیلات کے مطابق ریاست بہار میں کئی لاشیں دریائے گنگا کے کنارے بہتی ہوئی پائی گئیں جبکہ یہ لاشیں اترپردیش سے بہتی ہوئی بہار کے سرحدی علاقے بکسر میں دریائے گنگا کے کنارے تک پہنچیں, بھارتی میڈیا کاکہنا ہے کہ ممکنہ طور پر 30 سے 40 ان مریضوں کی لاشیں ہیں جن کے لواحقین کو ان کی آخری رسومات اداکرنے کیلئے جگہ بھی نہیں ملی۔


رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ درجنوں لاشوں کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھیں اور وہ گل سڑ چکی تھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق لاشیں پانچ سے سات دن پرانی ہیں اور ان کی تعداد سو تک بھی ہوسکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here