شہزادہ فلپ کی اپنے بیٹے شہزادہ چارلس کو موت سے قبل کی گئی نصیحت سامنے آگئی

0

لندن(اے ون نیوز) ڈیلی سٹار کے مطابق شہزادہ فلپ نے اپنی موت سے قبل شہزادہ چارلس کو تین آخری نصیحتیں بھی کیں جن میں انہوں نے شہزادہ چارلس کو بتایا کہ انہیں کس طرح اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کی دیکھ بھال کرنی ہے اور کس طرح انہیں مستقبل میں شاہی خاندان کی قیادت کرنی ہے۔

آنجہانی شہزادہ فلپ اور ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کے تعلقات ہمیشہ سے اتارچڑھاﺅ کا شکار رہے تاہم کورونا وائرس کی وباءکے دوران وہ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آ گئے تھے اور اکثر فون پر بات بھی کرنے لگے تھے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ لندن کے کنگ ایڈورڈ ہفتم ہسپتال میں تھے جب شہزادہ چارلس ان کے پاس گئے اور انہوں نے مذکورہ نصیحتیں کیں۔ اس کے بعد شہزادہ فلپ کو ہارٹ سرجری کے لیے سینٹ برتھولومیو منتقل کیا گیا تاہم کامیاب پروسیجر کے باوجود 9اپریل 2021ءکو 99سال کی عمر میں شہزادہ فلپ دنیا سے رخصت ہو گئے۔

شاہی مبصر رابرٹ جابسن کا کہنا ہے کہ ”اس روز ہسپتال میں باپ بیٹے کے درمیان بہت جذباتی گفتگو ہوئی تھی۔ اس سے قبل شہزادہ فلپ کو علم ہو گیا تھا کہ ان کے صحت یاب ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔“ ذرائع کے مطابق شہزادہ فلپ نے یہ تاکید بھی کی تھی کہ وہ ہسپتال کی بجائے اپنے بیڈ پر مرنا چاہتے ہیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال سے ونڈسر منتقل کر دیا گیا جہاں اپنے بیڈروم میں انہوں نے آخری سانسیں لیں جہاں ملکہ الزبتھ دوئم آخری لمحات میں ان کے پاس موجود تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here