صدرپاکستان جرنلسٹس کلب یونان احسان اللہ خان نے کلب کے نئے الیکشن کا اعلان کر دیا

0

ایتھنز (نمائندہ خالد مغل) صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان احسان اللہ خان نے کلب کےنئے صدار تی الیکشن کا اعلان کردیا۔

سینئر صحافی ارشاد احمد بٹ الیکشن کمیٹی کے سربراہ۔ جلد الیکشن پالیسی پر مشاورت ہوگی۔ بانی رکن پاکستان جرنلسٹس کلب یونان مرحوم یوسف چوہدری کیلئے منعقدہ تعزیتی اجلاس کے بعد شرکا سے اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پاکستان جرنلسٹس کلب یونان احسان اللہ خان نے کلب کی قانونی فعالیت اور جمہوری عمل کی مضبوطی کیلئے نئے صدارتی انتخابات کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے دوران صدارت کلب کے ساتھی اراکین کے بھرپور تعاون اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کی فعالیت اور ترویج کیلئے بر وقت صدارتی الیکشن کا مسلسل عمل نا گزیر ہے۔ صدر جرنلسٹس کلب نے شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کی سربراہی کیلئے سینئر صحافی ارشاد احمد بٹ کا نام تجویز کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ جلد پالیسی وضع کر کے پریس کلب کے صدارتی الیکشن منعقد کروائیں۔ اجلاس میں شریک اراکین نے صدر کلب کے اس اعلان کا بھرپور خیر مقدم کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here