عارفہ صدیقی کی والدہ ،ماضی کی ناموراداکارہ طلعت صدیقی انتقال کرگئیں

0

لاہور(اے ون نیوز)اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ ،گلوکارہ فریحہ پرویز کی خالہ اور پاکستانی فلم انڈسٹری کی ناموراداکارہ طلعت صدیقی انتقال کر گئیں۔

ماضی میں سپرہٹ فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی سینئر اداکارہ طلعت صدیقی کے انتقال کی خبر گلوکارہ فریحہ پرویز کی جانب سے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔گلوکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری خالہ طلعت صدیقی صاحبہ آج اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

واضح رہے اداکارہ عارفہ صدیقی کی والدہ طلعت صدیقی نے حیدر سلطان، دل نشین اور کالیا جیسی مشہور فلموں میں کام کیا، اس کے علاوہ انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی کام کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here