عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد زکوۃ کے چاول کےلئے تھی،بلاول بھٹو

0

کراچی(اے ون نیوز) پاکستان پیپلز پارتی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد زکوۃ کے چاول کےلئے تھی

بلال ہاؤس سے جاری بیان میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا زکوۃ کی مد میں حاصل ہونے والے چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائے، عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد اگر ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کے زکوۃ کے چاول کے لائق بنانا کیلئے تھی تو دعا ہے کہ خدا کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو عوام دشمن قرار دے دیا۔ انہوں نے سوال کیا کہ دورہ سعودی عرب سے وزیراعظم نے زکوۃ اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کو حاصل کرنے کے علاوہ کیا کامیابی حاصل کی؟۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرغی 400 روپے کلو سے زائد کر کے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے، وزیراعظم صاحب، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے، نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے وزیراعظم کو علم ہی نہیں کہ وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here