عمر اکمل کی سزا میں کمی،دانش کنیریا پی سی بی پربرس پڑے

0

کراچی(اے ون نیوز )انگلش کاﺅنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے لیگ اسپنر دانش کنیریا نے ٹیسٹ کرکٹرعمر اکمل کی سزا میں کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کےلئے ہے دوسروں کےلئے نہیں،

کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے،۔یاد رہے کہ دانش کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کےلئے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here