عید کے چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) حکومت پاکستان نے 8 مئی سے 16 مئی تک تمام سیاحتی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عید تعطیلات کے دوران بین الاضلاعی اور بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

این سی او سی کی ہدایت پر وزارت داخلہ کی جانب سے سرکلر جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق عید کی چھٹیوں میں سیاحتی مقامات، پبلک پارکس، ہوٹلز بند رہیں گے۔ صرف گلگت بلتستان کے شہریوں کو اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ شمالی علاقہ جات، مری، سوات، گلیات، سی ویو جانے والے راستے بند رہیں گے۔

اعتکاف، شب قدر، نماز عید سے متعلق ایس او پیز بھی جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ عید تعطیلات کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here