پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی اور غیر قانونی قرار

0

لاہور (اے ون نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مشرف غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کالعدم قرار دے دی، عدالت کے فل بنچ نے آج فیصلہ محفوظ کیا تھا.

غداری کیس کا فیصلہ سنانے والی خصوصی عدالت کی تشکیل کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں فل بنچ نے سماعت کی، وفاقی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان پیش ہوئے اور خصوصی عدالت کی تشکیل سے متعلق سمری اور ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ انہوں نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کے خلاف کیس بنانے کا معاملہ کبھی کابینہ ایجنڈے کے طور پر پیش نہیں ہوا۔

جسٹس مسعود جہانگیر نے استفسار کیا کہ کس تاریخ کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ حکومتی وکیل نے کہا کہ 24 جون 2013 کو کابینہ کی میٹنگ ہوئی تھی۔ عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج سنائے جانے کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here