فخرزمان اور امام الحق 5 سنچری شراکت بنانے والی پہلی پاکستانی اوپننگ جوڑی بن گئی

0

لاہور(اے ون نیوز)ون ڈے کرکٹ میں فخرزمان اور امام الحق کامیاب ترین پاکستانی اوپننگ جوڑی بن گئے جب کہ دونوں نے 5سنچری شراکتوں کا ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستانی اوپنرز نے جنوبی افریقہ سے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں نیا ریکارڈ قائم کردیا،امام الحق اور فخر زمان سب سے زیادہ سنچری شراکتیں قائم کرنے والی پاکستانی جوڑی بن گئے، دونوں نے5 مرتبہ یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل یاسرحمید و عمران فرحت اور ناصرجمشید و محمد حفیظ ون ڈے میچز میں 4، 4 سنچری پارٹنرشپ قائم کرنے والے اوپننگ پیئرز ہیں۔ فخرزمان نے ابتدائی50اننگز میں 2234رنز بنانے والے ظہیر عباس کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کے رنز اب 2261ہوچکے، بابر اعظم نے 50اننگز میں 2129رنز بنائے تھے، عالمی ریکارڈ ہاشم آملہ کے پاس ہے، انھوں نے 50اننگز میں 2486رنز اسکور کرلیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here