قربانی کا گوشت کتنی دیر بعد پکانا چاہیے؟

0

لاہور(اے ون نیوز)بڑی عید پر بڑے پکوان نہ کھائے جائیں ایسا تو ممکن نہیں لیکن ٹھہریے جناب ایک فرد کو دن کے24 گھنٹوں میں صرف آدھا سے ایک پاؤ گوشت ہی کھانا چاہیے، زیادہ گوشت کھانے سے مسائل جنم لےسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ قربانی کے گوشت کو فوری نہیں پکانا چاہیے۔ گوشت کو ایک دو گھنٹے رکھیں پھر ہنڈیا چڑھائیں۔

ایک فرد کو 24 گھنٹوں میں کتنا گوشت کھانا چاہیے؟

ماہرین صحت کے مطابق جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو اسے خوب چبا چبا کر کھائیں۔طبی ماہرین کہتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ پر گوشت ضرور کھائیں لیکن ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔

قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں گلی محلے میں نہیں بلکہ کچراکنڈی میں پہنچائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں ورنہ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات سے متعدد امراض پھوٹ سکتے ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق قربانی کے گوشت میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے اس لیے ذیابیطس،ہائی بلڈ پریشر سمیت دل کے امراض میں مبتلا افراد کو خاص احتیاط کرنی چاہیے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here