قطرائیر ویزکے طیارے کی لاہورائیرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ

0

لاہور(اے ون نیوز) قطر ائیر ویز کے طیارے کی لاہور ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قطر ایئر ویز کی کارگو فلائٹ نے میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے منیجر نے بتایا کہ دوحہ سے بنگلہ دیش جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبعیت بگڑ گئی جس کے باعث طیارے کو لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔کیو آر 3244 کے پائلٹ نے لاہور ایئر پورٹ کے ائیر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا اور لینڈنگ کے لئے اجازت طلب کی جو منظور کرلی گئی۔لینڈنگ کے بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here