قطر ایئرویز کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

0

اسلام آباد (اے ون نیوز) قطر ایئرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا، جس کے پیش نظر مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، پاکستانی مسافروں کیلئے72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی ہوگا، 12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قطر ایئرویز نے 13جولائی سے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن بحال کرنے کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

جس کے تحت قطر ایئر ویز کے پاکستانی مسافروں کیلئے کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔12سال سے کم عمر بچے کورونا ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔پاکستانی مسافروں کو پرواز سے قبل 72 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کروانا پڑے گا، اس وقت سے پہلے کروایا گیا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔اسی طرح پاکستانی مسافروں کیلئے قطر ایئرویز کی مخصوص کردہ 4 لیبارٹریوں سے کروایا گیا ٹیسٹ ہی قابل قبول ہوگا۔

لیبارٹریز کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ براہ راست قطرایئرویز کو فراہم کریں گی۔ دوسری جانب دوسری جانب دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیرہ بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی دوبارہ آمد ورفت شروع ہوگئی ہے اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ پابندیوں کے مکمل خاتمے یا ان میں نرمی کے بعد بین الاقوامی سیاحوں کی بھی دبئی میں دوبارہ آمد کا آغاز ہوگیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here