لاک ڈاﺅن سے کشمیرمیں خوراک اور ادویات کی قلت،عالمی برادری مدد کرے،سید محسن عباس شاہ

0

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)نل سپرٹ کی مشہور معروف عوامی و سماجی شخصیت سید محسن عباس شاہ نے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کو کشمیریوں کی مدد کے لئے جانے کی اجازت دے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی مہینوں سے جاری کرفیو کی وجہ سے پریشان کشمیریوں کی زندگی لاک ڈائون کی وجہ سے مزیداجیرن ہو چکی ہے،کھانے پینے کے سامان کی قلت پیدا ہو چکی ہے

سید محسن عباس شاہ نے کہا کہ سفاک مودی کے حکم پر کرونا وائرس جیسی وبا کے دوران بھی کشمیریوں پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں،آئے روز جعلی مقابلوں میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ،پیلٹ گن سے فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کو ہمیشہ کے لئے معذور کیا جا رہا ہے

سید محسن عباس شاہ نے مزید کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں میں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لا حق ہیں،اقوام متڈہ کشمیریوں کی مدد کے لئے آگے آئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here