لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان

0

اسلام آباد(دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے، کورونا کیسز بڑھنے کے باعث ہسپتالوں پر بوجھ بڑھتا ہے، انتظامی ادارے سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ تفریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریسٹورنٹس کے اندر کھانا کھانے کی پابندی برقرار ہوگی، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کی پالیسی جاری رہے گی۔

کورونا وائرس کے برھتے کیسز کے پیش نظر لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں 2 ہفتے کی چھٹیاں کا اعلان کر دیا گیا۔ شفقت محمود نے کہا کہ پیر سے بہار کی چھٹیاں شروع ہوں گی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کہ 5 کروڑ بچے سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں تعیلم حاصل کرنے جاتے ہیں، سندھ، بلوچستان میں کورونا کے حالات ابھی ٹھیک ہیں، سندھ اور بلوچستان کے سکولوں میں بچے 50 فیصد حاضری سے آئیں گے، گلگت بلتستان میں بھی کورونا صورتحال بہتر ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here